یہ پاکستان کی تضحیک کے مترادف ہے کہ ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان سے نہ ملے، چیرمین سینیٹ
اسلا م آ با د (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ میرا وزیر اعظم کو مشورہ ہے نائب امریکی صدر سے ملاقات نہ کریں، یہ پاکستان کی تضحیک کے مترادف ہے کہ ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان سے نہ ملے۔
فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ، ملک بھر میں خطبات جمعہ کا نصاب تیار کیا جارہا ہے: احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے نیو یارک میں موجود ہیں، جہاں مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ خبروں میں آیاہے وزیر اعظم نائب امریکی صدرسے ملاقات کریں گے، صدرٹرمپ وزیراعظم پاکستان سے نہیں مل رہاتووہ نائب امریکی صدر سے نہ ملیں، وزیراعظم کوکہہ دیناچاہئے اگرٹرمپ کے پاس وقت نہیں توہمار ے پاس بھی نہیں، پاکستان کی زمین اورفضائی راستے سے امریکی سپلائی افغانستان جارہی ہے، پاکستان خطے میں دہشت گردی کیخلاف اہم کرداراداکررہاہے۔
چیئر مین سینیٹ نے جنیوا میں آ زاد بلوچستان کے پوسٹرز کے معاملے پر و زارت خارجہ سے کیے گئے اقدامات پرکل جواب مانگ لیا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آزادبلوچستان کے پوسٹر لگانے کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، جنیوا میں آزاد بلوچستان کے پوسٹر سامنے آئے ہیں، بی ایل اے کے جنیوا میں ٹیکسیوں،بسوں،سڑکوں پرپوسٹرزسامنے ا ٓئے، مغرب ہم پر الزامات لگا رہا ہے، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر سوئس حکومت سے کیا بات کی ہے؟ وزارت خارجہ اس سے متعلق اقدامات پرکل سینیٹ میں پالیسی بیان دے۔