یہ وہ شخص ہے جس نے الیکشن سے قبل ہی ٹرمپ کے جیتنے کی پیشگوئی کردی تھی اور اب بہت بڑا تجزیہ نگار بن چکاہے لیکن یہ رہتاکہاں ہے ، کیا کام کرتاہے اور سٹوڈیو کہاں بنا رکھا ہے؟امریکی اخبار نے کھوج لگائی تو ان کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )یہ حاتم الجسمی نامی شخص جس نے امریکہ میں عام انتخابات میں ٹرمپ کے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی اب وہ مصر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکاہے تاہم یہ کیا کام کرتاہے اور رہتاکہاں پر ہے یہ کوئی نہیں جانتا تھا لیکن امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس کی کھوج لگا لی اور اس کے بارے میں تمام معلومات دنیا کو بتا ڈالیں جسے سن کر کئی لوگ سکتے میں آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حاتم الجسمی نامی شخص اس وقت مصری ٹیلی وژن پر امریکہ کے حالات پر تجزیہ دیتاہے اور وہ انتہائی مقبول بھی ہو چکاہے اور لوگ اسے سننا پسند بھی کرتے ہیں ،مصری ٹی وی کے پروڈیوسرز کا کہناہے کہ اس کی سیاست پر گرفت بہت مضبوط ہے اور اس کا تجزیہ بہترین ہوتاہے اس لیے لوگ اسے سننے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
حاتم الجسمی امریکہ میں کئی سالوں سے مقیم ہے اور وہاں پر برگر بنانے کا کاروبارکرتاہے ،جیسے ہی مصری ٹیلی وژن سے تجزیے کیلئے کال آتی ہے تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے سٹور میں بنائے گئے سٹوڈیو میں داخل ہو جاتاہے اور تجزیے کے بعد واپس کاروبار شروع کر دیتاہے ،حاتم الجسمی نے اپنے ٹوائلٹ کو ہی سٹوڈیو بنا دیاہے ،دیواروں پر دنیا کے نقشے چسپاں کر دیئے ہیں اور کموڈ پر بیٹھ کر تجزیے کرتے ہیں ۔مصری پروڈیوسر کا کہناہے کہ انہیں حاتم الجسمی کے ذریعہ معاش سے کوئی سروکار نہیں ہے ان کی سیاسی معاملات پر گرفت اچھی ہے اور اچھا تجزیہ کرتے ہیں ۔