’جو لوگ صبح صبح جنسی عمل کرتے ہیں، وہ دوسروں سے زیادہ عقلمند ہوتے ہیں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی عمل کے انسانی صحت پر اثرات جاننے کے لیے اب تک لاتعداد تحقیقات ہو چکی ہیں اور اب ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے جنسی عمل کے کچھ ایسے فوائد بتا دیئے ہیں کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔خصوصاً صبح سویرے جنسی عمل کرنے کے متعلق تو ایسا انکشاف کیا گیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ اور کنوینٹری یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے اس نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ صبح صبح جنسی عمل کرتے ہیں وہ رات کے وقت جنسی عمل کرنے والوں سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔“
طویل زندگی کیلئے سب سے اہم کون سی عادت ہے ؟ 100سال سے زائد عمر والے ڈھیروں افراد پر تحقیق کے نتیجے میں انتہائی حیران کن جواب سامنے آگیاماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ میں جنسی عمل کے فوائد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”جو مرد ہفتے میں دو بار جنسی عمل کرتے ہیں ان کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات 45فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ جنسی عمل مردوں کو پراسٹیٹ کینسر (مثانے کے غدودوں کا کینسر)سے بھی بچاتا ہے۔ جو مرد اوسطاً ہفتے میں 5بار جنسی عمل کرتے ہیں انہیں یہ کینسر لاحق ہونے کے امکانات33فیصد کم ہو جاتے ہیں۔“