ہائیکورٹ نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر لیگل کے عہدے پر تعیناتی کا عمل تاحکم ثانی روک دیا

ہائیکورٹ نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر لیگل کے عہدے پر تعیناتی کا عمل تاحکم ...
ہائیکورٹ نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر لیگل کے عہدے پر تعیناتی کا عمل تاحکم ثانی روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر لیگل کے عہدے پر تعیناتی کا عمل تاحکم ثانی روکتے ہوئے مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

یہ پاکستان کی تضحیک کے مترادف ہے کہ ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان سے نہ ملے، چیرمین سینیٹ

جسٹس خالد عباسی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین شیخ زاید ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے چیئرمین شیخ زاید ہسپتال کو مستقل بنیادوں پر ہونے والے انتظامی امور سرانجام دینے سے روک رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود چیئرمین شیخ زاید ہسپتال من پسند شخص کی براہ راست 18ویں گریڈ کے ڈائریکٹر لیگل کے عہدے پر بھرتی کے لئے اشتہار جاری کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر اشتہار جاری کرنے اور مستقل بنیادوں پرتعیناتی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے جس پرعدالت نے شیخ زید ہسپتال کے ڈائریکٹر لیگل کے عہدے پر تعیناتی کا عمل روکتے ہوئے مدعا علیہان کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

لاہور -