ہائیکورٹ نے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پراین سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

ہائیکورٹ نے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پراین سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری ...
ہائیکورٹ نے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پراین سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کی بناءپراین سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے کالج کے سینئرترین پروفیسر کو قائم مقائم پرنسپل کا چارج دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

یہ پاکستان کی تضحیک کے مترادف ہے کہ ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان سے نہ ملے، چیرمین سینیٹ

جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار پروفیسر راﺅ دلشاد علی کے وکیل ڈاکٹر احسان الحق نے موقف اختیار کیا کہ قوانین کے تحت این سی اے کے پرنسپل کی تعیناتی 4سال کے لئے کی گئی،انہوں نے کہا کہ پرنسپل این سی اے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے باوجود غیر قانونی طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے استدعا کی کہ مدت ملازمت مکمل ہونے کی بناءپر پرنسپل این سی اے کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیاجائے،وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ پرنسپل کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کی بناءپر آئندہ 15یوم میں نئے پرنسپل کی تعیناتی کے لئے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عہدے کی معیاد ختم ہونے کی بناءپر عہدے پر براجمان رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، عدالت نے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کی بناءپراین سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیاہے، عدالت نے کالج کے سینئرترین پروفیسر کو قائم مقائم پرنسپل کا چارج دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ مستقل پرنسپل کی تعیناتی کے لئے اسامی کا اشتہار جاری کرنے کا بھی حکم دیاہے۔

مزید :

لاہور -