’ڈونلڈ ٹرمپ وہ آدمی ہیں جو پوری دنیا۔۔۔‘ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری مسلم دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، کیا کہا؟ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ شخصیت ہیں کہ جن کی تعریف ان کے اپنے ملک میں کوئی نہیں کرتا لیکن دوسری جانب امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس جیسی شخصیت نے انہیں ’امن کی فاختہ‘ قرار دے کر صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق امام عبدالرحمن السدیس نے امریکہ کے دورے کے موقع پر یہ بیان جاری کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ اور سعودی عرب دنیا کو امن کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی چینل الاخباریہ کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب اور امریکہ کو دنیا میں اثر و رسوخ کے قطبین بھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ”وہ دنیا اور انسانیت کو سلامتی ، امن اور خوشحالی کی بندرگاہوں کی جانب لیجارہے ہیں۔ دونوں ممالک کو عالمی امن، سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اکٹھے ہونا چاہیے۔“
قطر کی سعودی عرب سے لڑائی، ایسے میں برطانیہ نے قطر کو کونسا خطرناک ترین ہتھیار دینے کا اعلان کردیا، جان کر سعودی بادشاہ کی حیرت اور پریشانی کی انتہا نہ رہے گی
امام کعبہ ’اسلامی دنیا و امریکہ کے درمیان تہذیبی ابلاغ‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ گئے ہوئے ہیں۔ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ سوشل میڈیا صارف ڈریڈ مسلم نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ”ٹرمپ اور امریکہ دنیا کو امن کی جانب لیجارہے ہیں، کہاں؟ افغانستان، یمن، عراق، صومالیہ یا شام میں؟ کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں؟“ اسی طرح المستلہا السیاسی نامی ٹویٹر صارف کا کہنا تھا ”اگر عبدالرحمن السدیس کے اس طرح کے نظریات نہ ہوتے تو شاید انہیں امام کعبہ مقرر ہی نہ کیا جاتا۔ شاید اسی لئے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔“ ایک اور ٹویٹر صارف این سان کا کہنا تھا ”ہم عبدالرحمن السدیس کا احترام کرتے ہیں لیکن انہوں نے جو کہا ہے وہ فوری طور پر رد کئے جانے کے قابل ہے۔“ سلطان نامی ٹویٹر صارف نے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا کی جانب سے جاپان پر گرائے گئے ایٹم بم کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا ”اچھا، تو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے متعلق کیا خیال ہے؟“