سپریم کورٹ مریم نواز کے بیان کا نوٹس لے:فواد چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ مریم نواز کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے چیرمین نیب اور وزیرداخلہ سے جواب طلب کرے،اب اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں رہا کہ یہ دونوں سربراہان اس معاملے میں شریک ہیں۔
احتساب عدالت ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز سمیت7ملزموں پر فردجرم عائد
نجی چینل ”اے آروائی“کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بیان سے ٹبرکے ملک سے فرارکامنصوبہ پوری طرح بے نقاب ہوگیا، نیب میں پیش نہ ہونےکااعلان کرکے”چورٹبر“نے پا کستان کے نظام انصاف کوللکاراہے، احتساب کاسامنا کرنیوالاشخص اہلیہ کی علالت کوبنیادبناکرملک سے فرارہوا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ججز کو نشانہ بنانامناسب نہیں ،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چایئے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا بیان بالکل ٹھیک ہے ،احسن اقبال اداروں پرتنقید کرنے والوں کے انچارج ہیں