گرمیت کو جیل میں سبزیاں اگانے کا کام سونپ دیا گیا ،دیہاڑی 20روپے ملے گی

گرمیت کو جیل میں سبزیاں اگانے کا کام سونپ دیا گیا ،دیہاڑی 20روپے ملے گی
گرمیت کو جیل میں سبزیاں اگانے کا کام سونپ دیا گیا ،دیہاڑی 20روپے ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گرمیت رام رحیم سنگھ اس وقت جیل میں جنسی زیادتی کے کیس میں بیس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اسی دوران انہیں جیل میں ’ملازمت ‘ بھی مل گئی ہے جس کے ذریعے وہ 20روپے دیہاڑی بھی کما رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہریانہ جیل کے افسر کا کہناہے کہ رام رحیم سنگھ نے جیل کا کھانا کھانے سے مسلسل انکار کیا تاہم اب اس کا حل نکال لیا گیاہے ،گرمیت کی بیرک کے باہر انہیں زمین دی گئی ہے جہاں انہیں سبزیاں اگانے کا کام سونپا ہے اور اسے 20روپے دیہاڑی دی جاتی ہے ،ان کا کہناتھا کہ ناتجربہ کار مزدور کو اتنی ہی دیہاڑی دی جاتی ہے ۔وہ اپنی اس زمین میں کچھ درخت بھی لگائیں گے اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں گے ۔جوتوں کے سینکڑوں جوڑے رکھنے والے گرمیت کو جیل میں صرف دو کتابیں اور چپل کے دو جوڑے دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -