بلاول بچہ ہے ،سینما ٹکٹ بلیک کرنے والے زرداری آج کھرب پتی بن گئے : عمران خان

بلاول بچہ ہے ،سینما ٹکٹ بلیک کرنے والے زرداری آج کھرب پتی بن گئے : عمران خان
بلاول بچہ ہے ،سینما ٹکٹ بلیک کرنے والے زرداری آج کھرب پتی بن گئے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ابھی بچے اور ناتجربہ کار ہیں، انہیں سیاست میں لا کر پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ بلاول ملک کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں ان کے پاس تجربہ کیا ہے؟ وہ ایک کلومیٹر تک پیدل نہیں چل سکتے، سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف علی زرداری ہیں جو20 سال قبل بمبینوسینما کے ٹکٹس بلیک کرتا تھے۔آج وہ کھرب پتی کیسے بن گئے ہیں۔انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کرکے 19شوگرملز، فرانس اور لندن میں محلات بنائے جبکہ آج وہ ایک لاکھ ایکڑ زمین کے مالک ہیں۔

کچھ لوگوں کو میرے سیکنڈلز بنانے کا شوق ہے :فلم سٹار میرا
حیدر آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے120کا الیکشن پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے،پیپلزپارٹی سندھ میں نہیں بلکہ لاہور میں بنی تھی ، این اے 120سے پی پی تین بار کامیاب ہوچکی ہے اور اس بار اسے صرف 1500ووٹ ملے ہیں ۔پیپلز پارٹی کا یہ حشر زرداری اور ان کے ٹولے نے کیا ہے۔ایک ناتجربہ کار بچے کو ملک کا سربراہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ ایک عام نوکری کے لئے بھی تجربہ مانگا جاتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ہر چھوٹے سے چھوٹے گاﺅں، قصبے اور شہر میں گئے جبکہ بلاول زندگی میں کبھی ایک کلومیٹر بھی پیدل نہیں چلا۔ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے سندھ میں پیسوں کے ذریعے نوکریاں تقسیم کی ہیں ۔ یہ دونوں بہن بھائی 30سالوں سے پیسے بنا رہے ہیں جبکہ ان کی دولت کی ہوس میں سندھ کی عوام پیچھے رہ گئی ہے،میں ان سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ کا پیٹ کب بھرے گا، چھے فٹ کی قبر میں جانا ہے لیکن اس کے باوجود ان کی لالچ ختم نہیں ہورہی،آصف زرداری کا دور ختم ہو چکا ہے اور میں احتساب کے عمل کو منتقی انجام تک پہنچاﺅں گا۔ زرداری کے دن ختم ہونے کو ہیں اور انہیں جیل میں پہنچاﺅں گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے نام پرنوازشریف اورآصف زرداری نے مک مکاکیا۔ دونوں نے ملک کے ادارے تباہ کئے ہیں آج اگر نیب ٹھیک ہوتا تو اس وقت دونوں پکڑے جاتے۔ حیدر آباد میں گندگی کے ڈھیر ہیں ،پاکستان کے کسی خطے میں اتنا کوڑا کرکٹ نہیں دیکھا۔پیپلز پارٹی نے 6باریاں لینے کے باوجود یہاں صحت و تعلیم اور انفراسٹریکچر کے لئے کوئی کام نہیں۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایسا نظام لائے گی جس سے محنت کرنے والے لوگ ترقی کر سکیں گے ، سندھ کے عوام ساتھ دیں تاکہ ہم انہیں وڈیروں اور جاگیرداروں کے چنگل سے آزاد کراسکیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -