لاہور میں اعصام الحق نے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور میں اعصام الحق نے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا
لاہور میں اعصام الحق نے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے لاہور میں عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان میں 12 سال بعد عالمی کھلاڑیوں کی آمد امید کی جا سکتی ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی ایئرپورٹ کے فرش پر سوگئے
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہا کہ جب مجھے ٹینس کورٹ کے دورے کی دعوت دی گئی تو مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ لاہور میں عالمی معیار کا ٹینس کورٹ بھی ہوسکتا ہے جس میں بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ٹینس پر بھی توجہ دی جارہی ہے، 20سالہ کیریئر میں پاکستان میں ایسا کورٹ نہیں دیکھا جس میں جدید سہولتیں میسر ہوں۔
ٹینس اسٹار نے کہا کہ اگر آپ راجر فیڈر، رافیل نڈال یا اینڈی مرے کو پاکستان کا دورہ کرانا چاہتے ہیں تو پاکستان میں ایسا کورٹ بھی ہونا چاہئے جہاں وہ آکر کھیل سکیں اور اب امید کی جاسکتی ہے کہ 12سال بعد کوئی عالمی ٹینس سٹار بھی پاکستان آئے گا۔
اعصام نے شاندار ٹینس کورٹ بنانے پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹینس کورٹ میں خود بھی کھیلوں گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت بھی دونگا۔پاکستان کے ٹینس اسٹار نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں بنائے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کا افتتاح کیا۔

مزید :

کھیل -