قذافی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچزدیکھ کر بہت فخرمحسوس کیا:وسیم اکرم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان کو ورلڈ الیون کو کھیلتے دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب ایک قدم ہے۔
لاہور میں اعصام الحق نے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلیے ورلڈالیون کی آمدپہلاقدم تھی، اچھی بات یہ ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں نے مہمان نوازی کی تعریف کی، ورلڈالیون کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔لیجنڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کاپاکستان آنا کافی اہم ثابت ہوگا ،مکمل کرکٹ کی بحالی رفتہ رفتہ ہوگی۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اگرپی ایس ایل ناک آوٹ میچزپاکستان میں ہوتے ہیں توبہت مثبت پیغام جائیگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی کی اچھی ہے ، سرفرازاحمددرست کپتانی کررہے ہیں،کھلاڑی انھیں پسندکرتے ہیں۔