دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے نہیں روک سکا، پریانکا چوپڑا

دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے نہیں روک سکا، پریانکا چوپڑا
دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے نہیں روک سکا، پریانکا چوپڑا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ دمہ کے مرض کا شکار ہیں لیکن یہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے سے نہیں روک سکا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر ایک اشتہاری مہم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ وہ لوگ جو مجھے بہت اچھی طرح سے جانتے کہ میں دمہ کے مرض میں مبتلا ہوں، اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے، میں جانتی تھی کہ اس سے پہلے کہ دمہ مجھ پر حاوی ہو اور میری زندگی کو بے رونق بنادے مجھے اسے کنٹرول کرنا ہو گا جس کے لئے مجھے انہیلر کا استعمال کرنا پڑا، دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے سے نہیں روک سکا۔

مزید : کلچر