لیجنڈ اداکار یوسف خان کی نویں برسی کل منائی جائے گی

لیجنڈ اداکار یوسف خان کی نویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (فلم رپورٹر )پاکستان فلم انڈسٹری میں 50سال تک اپنے فن کا لواہا منوانے والے لیجنڈ اداکار یوسف خان کی نویں برسی کل منائی جائے گی اس موقع پر نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقرببات کا انعقاد کیا جائے گا اور یوسف خان مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی یوسف خان نے 1954میں ہدایت کار اشفق ملک کی فلم پروازمیں پہلی بار اس وقت ہیرو کا کردار ادا کیا جب سنتوش کمار اور سدھیر بطور ہیرو فلموں کی زینت بن رہے تھے۔

وہ لازوال اداکری کی بدولت پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں گولڈن جوبلی منانے والے واحد فنکار کا اعزاز بھی رکھتے ہیں حکومت پاکستان نے یوسف خان کو تمغہ حسن و کارکردگی و پرائیڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا یوسف خان 20ستمبر2009ء کو مختصر علالت کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید : کلچر