ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،آغا سکندر خان

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،آغا سکندر خان
ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،آغا سکندر خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل آغا سکندر خان نے کہا ہے کہ ا داکاری کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں۔میں نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل میں منفی کردار میں نظر آؤں گا اس سے قبل بھی کئی منفی کردار ادا کرچکا ہوں۔آغا سکندرخان نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔میں درجنوں فیشن شو کر چکا ہوں ۔ میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

مزید : کلچر