ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں ٹکرائیں گے

ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں ٹکرائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان (آج)بدھ کو دبئی میں ہوگا۔ ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30بجے شروع ہوگا جس کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کے پیش نظراسٹیڈیم کے دروازے میچ سے3گھنٹے قبل کھول دئیے جائیں گے،میچ سے قبل گرین شرٹس کی آئی سی سی کر کٹ اکیڈمی میں بھرپو ر مشقیں جاری ہیں۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے بغیربھی بھارتی ٹیم آسان نہیں ہے، کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کوبرقراررکھیں، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں، پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کوہیں،ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج اوراعصاب شکن ٹاکراپاکستان اوربھارت (آج)بدھ کودبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں،بھارت کوشکست دینے کیلئے سرفرازالیون کوتینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔توقع ہے پاکستان بھارت کیخلاف میچ کیلئے اسی ٹیم کوبرقراررکھے گا جس نے ہانگ کانگ کوشکست دی تھی۔پاک بھارت میچ شام 4:30بجے شروع ہوگا جس کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کے پیش نظراسٹیڈیم کے دروازے میچ سے3گھنٹے قبل کھول دئیے جائیں گے۔ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی کے بغیربھی بھارتی ٹیم آسان نہیں ہے، کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کوبرقراررکھیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اسٹیڈیم آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم گرانڈ میں آتے ہیں تو ہم سب کے لیے اچھا ہے، ان کی آمد سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈول آئی سی سی کا ایشو ہے ہمارا نہیں، بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں، پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز تمام ٹیموں کے لئے یکساں سازگار ہیں، ایشیائی ٹیمیں اس طرح کے ماحول میں کھیلنے کی عادی ہیں، فتح کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا پڑے گی، چیمپئنز
ٹرافی میں فتح یادگار تھی لیکن یہاں کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹیم نروس ضرور ہے لیکن جیت کا جذبہ لے کر ہی میدان میں اتریں گے۔