ویمن کرکٹ چمپئن شپ،سری لنکا اور بھارت سیریز کے پہلے ٹی 20 میںآج مد مقابل ہونگے

ویمن کرکٹ چمپئن شپ،سری لنکا اور بھارت سیریز کے پہلے ٹی 20 میںآج مد مقابل ہونگے

کولمبو (یواین پی)آئی سی سی ویمن کرکٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 22 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 24 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 سمتبر کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی