ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

برج ٹاؤن (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقن ویمن ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 40 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 میں سے 6 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، آسٹریلوی ٹیم پانچ فتوحات کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ پانچ فتوحات کے ساتھ تیسرے، پاکستان چار فتوحات کے ساتھ چوتھے، بھارت چار فتوحات کے ساتھ پانچویں، ویسٹ انڈیز تین کامیابیوں کے ساتھ چھٹے، جنوبی افریقہ دو کامیابیوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکن ٹیم آٹھ میں سے ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی