ساتویں سکس ریڈ سنو کر چیمپئن شپ آج قطر میں شروع

ساتویں سکس ریڈ سنو کر چیمپئن شپ آج قطر میں شروع

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کو قطر روانہ ہو گئی، ایونٹ کا آغاز (آج) بدھ سے ہو گا جس میں محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال پاکستان کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قطر میں شیڈول چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے چار کیوئسٹس محمد آصف، بابر مسیح، محمد بلال اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گئی ہے، کیوئسٹس کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا چناؤ کیا گیا ہے، چاروں کیوئسٹس نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ میگا چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی