قائد اعظم ٹرافی، عمیر یوسف کی ڈیبیو میچ میں شاندار سنچری

قائد اعظم ٹرافی، عمیر یوسف کی ڈیبیو میچ میں شاندار سنچری

راولپنڈی(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، کراچی وائٹس کے نوجوان بلے باز عمیر یوسف نے فرسٹ کلاس کیریئر کے پہلے میچ میں سنچری بنائی۔ انہوں نے زرعی ترقیاتی بنک کے خلاف ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں 135 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر سلیکشن کو درست ثابت کر دیا ہے۔ 19 سالہ عمیر یوسف اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی