قومی باؤلنگ کو چ اظہر محمود کی بھتیجے کی وفات کے باعث وطن واپسی

قومی باؤلنگ کو چ اظہر محمود کی بھتیجے کی وفات کے باعث وطن واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے واپس وطن آگئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم پاک بھارت میچ کیلئے دبئی میں موجود ہے، جہاں اظہر محمود کو اپنے بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹے، آئندہ ایک دو روز میں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔واضح رہے کہ اظہر محمود لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران اور بعد ازاں یو اے ای میں بولرز کی رہنمائی کرتے رہے ہیں، ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم کا بولنگ کا شعبہ خاصا مضبوط ہوا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی