برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا لندن کے سکول کا دورہ ،بچوں کیساتھ وقت گزارا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا لندن کے سکول کا دورہ ،بچوں کیساتھ وقت گزارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی )برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن کے سکول کو دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ دنوں کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے پرائمری اسکول کا دورہ کیا بلکہ اسکول میں جاری ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔اس دوران اسکول میں برطانوی شہزادی کو دیکھ کر ننھے طالبعلم بھی بیحد خوش ہوئے اور کیٹ سے ایک ایک کر کے گلے بھی ملے۔دوسری جانب کیٹ کے اس دورے میں زیب تن کیا گیا لباس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔
کیٹ مڈلٹن

مزید :

علاقائی -