امید ہے ڈیڑھ سال میں ملک کو پولیو سے پاک کر دینگے ،عامر محمود کیانی

امید ہے ڈیڑھ سال میں ملک کو پولیو سے پاک کر دینگے ،عامر محمود کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ توقع ہے آئندہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیں گے، راولپنڈی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے ،راولپنڈی میں افغانستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد ہجرت کرکے آتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نوشین حامد نے ایوان میں نالہ لئی راولپنڈی کے اردگرد کے علاقوں میں پینے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی سے متعلق گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس کے جواب میں وزیر صحت نے کہا کہ راولپنڈی میں تازہ پانی میں پولیو کا کوئی وائرس نہیں ملا۔راولپنڈی میں بڑی تعداد میں دوسرے علاقوں سے لوگ ہجرت کرکے یہاں آتے ہیں۔ یہ وائرس سیوریج میں ملا ہے۔ گزشتہ تین چار سال میں پولیو کے خاتمے کے لئے اس پر بہت کام ہوا ہے۔ پولیو کیسز 330سے کم ہو کر صرف3تک آگئے ہیں۔
وزیر صحت

مزید :

علاقائی -