پیک فرینس سوپر نے جنون گروپ کو دوبارہ یکجا کردیا

پیک فرینس سوپر نے جنون گروپ کو دوبارہ یکجا کردیا

لاہور (پ ر)پیک فرینس سوپر نے گزشتہ سال پاکستانی پرچم کی شبیہ کا سب سے بڑا بسکٹ بنا کرگینیز ورلڈ ریکار قائم کیا اور اسی سال ایک بار پھر اپنی روایت کو برقرار رکھا۔13سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے معروف اور ہر دل عزیز بینڈ ’’جنون‘‘ کو یکجا کردیا۔ اس کا مقصد پاکستانی عوام کو جنون کی معروف صوفی موسیقی سے دوبارہ محضوض کرانا ہے۔ اپنے قیام سے پیک فرینس سوپر ہر گھر کی ضرور ت بن گیا ، اس کے علاوہ قومی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا بسکٹ برانڈ ہونے کے ناتے سوپر بارہا اپنی مہم ’’سپر ہے پاکستان‘‘ سے گزشتہ 3سالو سے پاکستان کا مثبت چہرہ روشناس کرارہا ہے۔ سوپر نے اپنی قومی یکجہتی کو برقرار رکھا۔ پیک فرینس سوپر کا مقصد دنیا میں پاکستان کو منفرد مقام دلوانا ہے۔’’جنون گروپ ‘‘پاکستانی عوام کی پسند اور ان کا جنون ہے ۔ پاکستان کی 71ویں یوم آزادی پر عوام کو احساس دلانا ہے کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں جن کے دلوں میں جنون ہے۔ملک کے عوام جس کا بہت طویل عرصے سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اسے ’’سپر ہے پاکستان کا جنون‘‘ پیش کرنے آگیا ہے۔ ’’سپر ہے پاکستان کا جنون‘‘ کا میسج بھی یہی ہے کہ سب متحد ہوجائیں جیسا جنون گروپ یکجا ہوا ہے۔ پیک فرینس سوپر کا مقصد سپر ہے پاکستان کے پلیٹ فارم کو مزید وسعت دینا ہے اور اسے ملک کو قوم کیلئے آنے والے کئی سالوں تک یکجہتی اور ہم آہنگی کی علامت بنانا ہے۔

اس موقع پر انگلش بسکٹ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ عائشہ جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنون گروپ کو یکجا کرکے انگلش بسکٹ مینوفیکچرز اور پیک فرینس سوپر نے ایک تاریخ رقم کی ہے اور قوم کے ہردل عزیز بینڈ کو واپس ملا کر ماضی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔ آنے والے سالوں میں سوپر اسی طرح اپنا مثبت کردار اور آواز وں کے ذریعے لاکھوں دلوں اور پاکستانیوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

مزید : علاقائی