ٹیکسلا،سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار

ٹیکسلا،سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار

ٹیکسلا(آئی این پی)سی ٹی ڈی نے کاررروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ،4 دستی بم،وال بیرنگ اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد اٹک اورنوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں ملوث ہیں ،انسداد دہشتگردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ٹیکسلا کے علاقے سے گرفتار کر لیا،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ،4 دستی بم،وال بیرنگ اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دہشتگرد/گرفتار

مزید : علاقائی