حکومت نے عوام پر ٹیکس لگا کر مزید بوجھ ڈال دیا، راناثناء اللہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب عوام پر 400ارب روپے کا ٹیکس لگا کر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ناگز یر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان نعروں پر عملدرآمد کروانے میں لگی ہے، انہوں نے کنٹینر پر لگائے تھے، انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ موجودہ حکومت سال کچھ ماہ بعد ایکسپوز ہو گی مگر ابھی انہیں ایک مال نہیں ہوا تو اپنے اقدامات سے ظاہر کر دیا کہ یہ عام آدمی کو کتنا ریلیف دیتے ہیں، پہلے کہتے تھے کہ گیس کے قیمتیں نہیں بڑھائی جارہی تو اب کیا ہوا،ممبرقومی اسمبلی نے کہا کہ گورنر ہاؤسز کو ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں اور گورنر پنجاب کیلئے ایک نئی بلڈنگ بنائی جارہی ہے، اگر گورنر ہاؤس کو ختم ہی کرنا ہے تو گورنر ہاؤس کے باہر ٹینٹ لگا کر گورنر کو ایک کرسی لگا دی جائے تب سمجھا جا سکتا ہے کہ تبدیلی آرہی ہے، نئی عمارت بنانے سے تبدیلی نہیں آئے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 400ارب کے نئے ٹیکس لگا کر عام آدمی پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ