پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سمیت مختلف کاروباری شعبہ کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی طارق حمید سابق صدر واپڈا اور معروف صنعتکار میاں انجم نثار، سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس شیخ کاشف انور، پی سی اے کے چیئرمین معظم رشید اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کرنل لیاقت علی قمر نے پی سی اے کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔

مزید : علاقائی