وفاق سے فنڈ ز کم ملنے پر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے فنڈ کم ملنے کے باعث صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 24 ارب کی کٹوتی کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے سندھ کو تیس جون تک پانچ سو اٹھانوے ارب میں سے 49 ارب روپے کم ملے ، ترقیاتی بجٹ میں ہم نے چوبیس ارب روپے کی کٹوتی کی ہے ، وزیراعظم وزیرخزانہ سے کہہ دیا کہ وفاق سے این ایف سی شیئرکم ملاہے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترقی کا ہمارا ہدف فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کیاگیا ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ اگست دوہزار اٹھارہ میں کم ترین فنڈز ملے ، کوشش ہے کہ بجٹ کو حقیقت پسندانہ بنائیں ، ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلیے بجٹ دس ارب روپے تک بڑھادیاہے ، مراد علی شاہ نے کہا کہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر نئی اسکیمز بجٹ میں شامل کی گئیں ، ساٹھ کلومیٹر کے کوسٹل ہائی وے منصوبے پر آٹھ ارب روپے لاگت ائیگی ، لاڑکانہ میں واٹرسپلائی اسکیم نہیں تھی ،رواں مالی سال کے بجٹ میں لاڑکانہ واٹرسپلائی اسکیم شامل کی ہے اکتالیس ٹراما سینٹرز پورے صوبے میں بنارہے ہیں ، سترہ ڈسڑکٹ تعلقہ اسپتال رواں مالی سال میں مکمل کرینگے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ پیر سے بجٹ پر عام بحث ہوگی ، پانچ روز تک بحث جاری رہے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ