پاکستانیوں نے2 ہزار ریال کی شرط سے بچنے کیلئے نیا پاسپورٹ جمع کرانا شروع کر دیا

پاکستانیوں نے2 ہزار ریال کی شرط سے بچنے کیلئے نیا پاسپورٹ جمع کرانا شروع کر ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اب نیا پاسپورٹ بنانے سے بھی 2ہزار ریال کی چھوٹ نہیں مل سکے گی،سعودی قونصلیٹ نے پاکستانیوں کی چوری پکڑ لی ،نیا پاسپورٹ بنانے والوں کو نئے پاسپورٹ کے ساتھ پرانا پاسپورٹ جمع کرانا لازمی قرار، اہل پاکستان نے 2ہزار ریال کی شرط سے بچنے کے لیے نئے پاسپورٹ بنا کر 2ہزار ریال سے بچنا شروع کر دیا تھا کیونکہ پہلے پاسپورٹ کا نمبر کمپیوٹر میں ڈالنے سے پتہ چلتا تھا کہ اس نے عمرہ کیا ہوا ہے نیا پاسپورٹ بننے کے ساتھ پاسپورٹ کا نمبر تبدیل ہو جاتا ہے پاکستانیوں کی طرف سے بڑھتی ہوئی چوری پر سعودی قونصلیٹ نے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کا نمبر بھی درج کرنا شروع کر دیا ہے،بلا وجہ نیا پاسپورٹ بنانے والوں کو پرانا پاسپورٹ عمرہ ویزہ کے لیے ساتھ جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے ۔

پاسپورٹ

مزید : صفحہ آخر