بجٹ میں متوسط طبقے کو بہت ریلیف دیا، غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ، شفقت محمود

بجٹ میں متوسط طبقے کو بہت ریلیف دیا، غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ، شفقت ...

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں بہت ریلیف دیا گیا ہے‘ (ن) لیگ معیشت کی بری حالت چھوڑ کر گئی ہے‘ اسد عمر کے پیش کئے گئے بجٹ میں متوسط طبقے کو بہت ریلیف دیا گیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ نے اپنا بجٹ پیش کرکے ایک کرتب دکھایا بہت ہی مشکل حالات ہماری حکومت کے لئے چھوڑ کر گئے ہیں۔ اسد عمر کے پیش کئے گئے بجٹ میں متوسط طبقے کو بہت ریلیف دیا گیا ہے۔ غریبوں کے لئے کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا گیا ہے۔ ہر لحاظ سے متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔ اس بجٹ سے پاکستان آگے بڑھے گا۔ سب سے بڑا چیلنجز ہماری درآمدات پر ہوا (ن) لیگ کی حکومت نے نو سو ارب روپے کے گھپلے کو چھپایا (ن) لیگ نے کرتب دکھا کر اپنے خرچ کم ظاہر کئے ۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر