ضلع ناظم پشاور اور فوکل پرسن و مشیر کا شہر کی تمام امام بارگاہوں کا دورہ

ضلع ناظم پشاور اور فوکل پرسن و مشیر کا شہر کی تمام امام بارگاہوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹی رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا فوکل پرسن و مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش ‘ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامدشیخ اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ اور اندرون شہر امام بارگاہوں کا دورہ‘ انتظامات پر اطمینان کااظہار‘ علماء کرام اور عوام سے محرم الحرا م کے دوران مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے محرم الحرام کے انتظامات سے آگاہی کی غرض سے سپریم کمانڈ پوسٹ کوہاٹی چوک کا دورہ کیا اس موقع پرانکے ہمراہ مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و فوکل پرسن کامران خان بنگش‘ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹرعمران حامد شیخ‘ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال اور منتخب بلدیاتی نمائندے میناخا ن آفریدی ‘علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ ٹاؤن ممبر سید طارق علی شاہ بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلع ناظم نے سپریم کمانڈ پوسٹ میں بنائے گئے خصوصی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے جلوس کی گزرگاہوں اور شہرکے مختلف امام بارگاہوں اوردیگر مقامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے کنٹرول روم اوردیگر انتظامات کے حوالے سے ضلع ناظم کو تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اندرون شہر مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں کے متولیوں اور دیگر عزاداروں سے انتظامات کے متعلق معلومات حاصل کیں عزاداروں اور شہریوں نے بہترین اورمثالی انتظامات پر ضلع ناظم کا شکریہ اداکیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ضلع ناظم نے انتظاما ت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اوردیگر انتظامات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ا داکرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔