ماہانہ 8000 روپے کمانے والے پاکستانی مزدور نے5000 ڈیمز فنڈ میں عطیہ کر دئیے

ماہانہ 8000 روپے کمانے والے پاکستانی مزدور نے5000 ڈیمز فنڈ میں عطیہ کر دئیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عوام بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں رقوم دینے کی اپیل کی تو پاکستانیوں کی جانب سے کھلے دل سے عطیات دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اربوں روپے ڈیم فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں۔پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اگلی نسل کی بقاء کیلئے اپنی اپنی بساط کے مطابق ڈیم فنڈز میں عطیات دے رہے ہیں تاہم پاکستان میں ہی مقیم ایک غریب پاکستانی نے حب الوطنی کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی ہے کہ ہر کوئی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی ایک مزدور ہے جو دن بھر محنت مزدوری کرتا ہے ماہانہ 8000 ہزار روپے کماتا ہے۔آٹھ ہزار روپے ماہانہ کمانے والا شخص کس طرح ضروریات زندگی پوری کرتا ہو گا؟ یہ سمجھنا کچھ مشکل کام نہیں مگر مذکورہ شخص نے اپنی تنخواہ میں سے 5000 ہزار روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لئے۔ اگرچہ یہ کوئی خطیر رقم نہیں ہے تاہم اس شخص کیلئے کسی خزانے سے کم بھی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس کی جو ش و جذبے کی تعریف کرنے میں مگن ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر