شیر گڑھ، نلالہ میں زرعی ادویات کی دکان میں آتشزدگی، دکان کا مالک جھاس گیا
شیرگڑھ (نامہ نگار ) جلالہ میں زرعی ادویات کی دکان جل راکھ ہو گئی اقبال زرعی ادویات کے سٹور کو بجلی کے شارٹ سرکٹ سے رات گئے آگ لگ گئی دکان کے مالک بھی آگ میں بری طرح سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ریسکیو 1122 کی ٹیم ،پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ بجھا نے کی بھر پور کو شش کی مگر اس سے قبل دکان مکمل طور پر جل گئی لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا تفصیلات کے مطا بق جلالہ کے مین بازار میں بر لب شاہراہ ملا کنڈحاجی مہر گل ما رکیٹ میں واقع اقبال ز رعی ادویات کی دکان کو پیر اور منگل کی درمیانی رات کو تقریبا ساڑھے گیارہ بجے بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی دکان سے دھواں نکلتے دیکھ کر بازار کے چوکیدار نے دکان کے مالک کو اطلا ع کر دی مالک ارشدنے پہنچتے ہی دکان کا شٹر تیزی سے کھول دیا تو آگ کے بے رحم شعلوں نے ان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بری طر ح سے جھلس گئے جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئی اور ریسکیو 1122 کی آگ بجھا نے والی ٹیم اورمقامی پولیس کو اطلاع دی ریسکیو1122 کی آگ بجھانے والی ٹیم اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی مگر آگ بجھانے سے قبل دکان مکمل طورپر جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی دکان کے مالک کے بھا ئی اسد نے بتا یا کہ دکان میں تقریبا 30 لاکھ روپے کی زرعی ادویات، مختلف فصلوں کی قیمتی بیج، مقامی شتکاران کے لاکھوں روپے ،تمبا کو کے واؤچرز اور60لاکھ روپے کا کھاتہ بک دیگرسامان ،سپرے کی قیمتی آلات اور نقدی دکان میں جل گئے