اسلام ،بھائی چارہ اور امن کا درس دیتا ہے ،افتخار علی مشوانی

اسلام ،بھائی چارہ اور امن کا درس دیتا ہے ،افتخار علی مشوانی

مردان (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حلقہ پی کے 54افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں ایثار ،قربانی،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،اسلام میں مسلمانوں کو آپس میں اتحاد یکجہتی پر زور دیا گیا ہے اتحاد کی اہمیت و افادیت کا اندازہ تمام اسلامی عبادات کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں شہدائے کر بلا کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کر تے ہوئے کیااُنہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے عوام ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے عقائد کو نہ چھیڑا جائے اتحاد امت مسلمہ سے بیرونی جار حیت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان سازشوں کو بھی نا کام بنایا جا سکتا ہے سید شہداء امام علی مقام سیدنا حضرت امام حسینؑ نے نانا ﷺکے دین سر بلندی کے لئے جو لا زوال قربانی دی اسے قیامت تک بھلایا نہیں جا سکتا حضرت امام حسینؑ نے کر بلا کے میدان میں قربانی اقتدار کے حصول یا دنیاوی جاہ جلال کے لئے نہیں دی بلکہ دین اسلام کے سنہری اصولوں کو پا مال ہونے سے بچانے کے لئے پورے گھرانہ کو اسلام کی آن پر قربان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر