شبقدر، تجاوزات کیخلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی دبنگ کاروائی،متعدد گرفتار

شبقدر، تجاوزات کیخلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی دبنگ کاروائی،متعدد گرفتار

شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر میں تجاوزات کیخلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر کی دبنگ کاروائی، بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود تجاوز کرنے والے باز نہیں آرہے تھے، عوامی شکایات پر کئی تجاوز کرنے والے ریڑھی بانوں کو جیل بھیج دیا گیا، شبقدر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہیں، شبقدر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے شبقدر بازار سے تجاوزات کا خاتمہ بہت ضروری ہیں، مٹہ مغل خیل میں اشیاء خورد و نوش سمیت مینا بازار میں بھی کاروائی، متعدد دکانداروں کو خلاف قانون اور تجاو ز کرنے پر جیل بھیج کر آئندہ کیلئے متعدد دکانداروں کو وارننگ دی گئی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر سید اکرم شاہ نے عوامی شکایات پر شبقدر بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو جیل بھیج دیا، ان دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو کئی بار نوٹسز دئے گئے مگر وہ حکم عدولی کے مرتکب ہورہے تھے، جس پر بار بار عوام اور شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھی، جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے کاروائی کرتے ہوئے تجاوز کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو جیل کی سیر کروائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے تمام ملزمان کو پندرہ دن کیلئے جیل منتقل کرکے باقی دکانداروں کو وارننگ جاری کردی، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے کہا کہ عوام اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بھروئے کار لائے جائینگے، کیونکہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور کمشنر پشاور کی جانب سے اس سلسلے میں بلا امتیاز کاروائی کی ہدایات جاری ہوئے ہیں جس پر من عن عمل کیا جارہا ہیں، یہ اپریشن بلا امتیاز جاری ہیں، اور اس میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر