ٹانک ،سیکٹر سٹی میں ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس اختتام پذیر

ٹانک ،سیکٹر سٹی میں ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس اختتام پذیر

ٹانک(نمائندہ خصوصی) سیکٹر سٹی کا چھٹی محرم الحرام کا ماتمی جلوس پولیس کی سخت سیکورٹی میں اختتام پذیر ہو گیاسٹی سیکٹر کے انچارج ڈی ایس پی عمر دراز اور تھانہ سٹی کے ایس یچ اوفہیم ممتازکی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جلوس والی گزرگاہوں کو پہلے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ کے ذریعے کلئیر کرایا گیا تھا جبکہ جلوس کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد عارف نے بھی گرہ بلوچ اور سٹی کے ماتمی جلوسوں کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ سٹی ون کے ناظم ملک نجیب اللہ محسود بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سٹی کے جلوس میں موجود رہے اور خدمات پیش کرتے رہے گرہ بلوچ کے ماتمی جلوس میں بھی سیکٹر انچارج ڈی ایس پی عدنان شاہد کی نگرانی میں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور وہاں پر تینوں امام بارگاہوں کے ماتمی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ دی جا رہی ہے تاکہ محرم الحرام پر امن طور پر اختتام پذیر ہو سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر