ڈیرہ ،بجلی کنڈا مافیا کیخلاف کارروائی ،7گرفتار

ڈیرہ ،بجلی کنڈا مافیا کیخلاف کارروائی ،7گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ایس ڈی اوپیسکوکلاچی نے اٹل شریف اورکلاچی میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف کاروائی کے دوران 7افراد کورنگے ہاتھوں پکڑلیا‘کلاچی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایس ڈی اوپیسکوکلاچی نے اٹل شریف اورکلاچی میں 7بجلی چوروں کے ڈائریکٹ کنڈے پکڑلیے ۔پولیس نے ان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف 462IPPCکے تحت مقدمہ درج کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر