بٹ خیلہ ،جولگرام کا باشندہ سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

بٹ خیلہ ،جولگرام کا باشندہ سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی گاؤں جوڈھیری جولگرام کاباشندہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیااورمقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ سے چندکلومیٹردوریونین کونسل ڈھیری جولگرام کے محمدسلیم خان ولد سیدباچا جوگزشتہ کئی سالوں سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھا دس ستمبرکووہاں پرٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے گزشتہ روزان کے نعش گاؤں پہنچاکر مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔مرحوم بشیراحمد،عزیزاحمداوراحسان اللہ کے بھائی تھے ۔ نمازجنازے میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر