نوشہرہ میں تاجر کو بھاری تاؤان کی غرض سے اغواء کرلیا گیا

نوشہرہ میں تاجر کو بھاری تاؤان کی غرض سے اغواء کرلیا گیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملزمان کی عدم گرفتاری سے جرائم پیشہ عناصر کی دلیری میں اضافہ اغواء برائے تاوان کی واداتیں بھی شروع نامعلوم اغواء کاروں نے نوشہرہ کے معروف تاجر کو گن پوائنٹ پر اپنے علاقے سے اغواء کردیا پولیس علاقے میں جرائم کی روک تھام میں بری طرح ناکام نوشہرہ میں آئے روز چوری، ڈکیتی،رہزنی اور اغواء برائے تاوان کی پے درپے رونما ہونے والی وارداتوں پر نوشہرہ کے عوام سراپا احتجاج تمام صورتحال کا جائزہ لینے ،ملزمان کی گرفتاری اور امن وامان کے قیام کیلئے گرینڈ جرگہ طلب واقعات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں واقع علاقہ معراجی بالا کے رہائشی اور معروف تاجرخضرحیات ولد خضر گل جو کہ کسی کام کی غرض سے نوشہرہ کینٹ آرہاتھا کہ راستے میں نامعلوم اغواء کاروں نے گن پوائنٹ پر اغواء کردیا جس پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج واضح رہے کہ ضلع نوشہرہ میں گزشتہ کئی دنوں سے چوری، ڈکیتی، رہزنی کی پے درپے وارداتیں ہورہی تھی اور پولیس ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ٹھس سے مس نہیں ہورہی جس میں قابل ذکر وارداتیں پیسکو سپرنٹندنٹ شکیل کے گھر سے 20 تولے سونا، پرائز بانڈ اور لاکھوں کی نقدی دوسرا واقعہ محلہ ڈاگی خیل نوشہرہ کلاں ٹینکی روڈ کے رہائشی معروف تاجر افسر خان کے گھر میں ہوا جس سے ساڑھے چار تولے طلائی زیورات لے اڑے تیسرا واقعہ نوشہرہ کینٹ میں واقع معروف وواحد صرافہ بازار میں فیشن جیولرز کے مالک ابرار کی دکان پر رونما ہوا جس سے خریداری کے بہانے لوٹ لیاگیا اور ان سے پانچ تولے طلائی زیورات لے اڑے جبکہ چوتھا واقعہ نوشہرہ کلاں کے علاقہ سوری بابا خویشگی روڈ پر رونما ہوا اور نامعلوم چوروں نے علی الصبح آٹھ بھیسنیں چوری کرکے لے گئے واضح رہے کہ یہ تمام واقعات دن دیہاڑے ہوتے رہے بعض وارداتوں میں تو مقامی پولیس سٹیشنز ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکاری تھے پے درپے سنگین وارداتوں کے رونما ہونے پر نوشہرہ کے عوام نے جرگہ طلب کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر