تورڈھیر پولیس ان ایکشن ،اشتہاری ملزمان گرفتار

تورڈھیر پولیس ان ایکشن ،اشتہاری ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)انچارج پولیس چوکی جہانگیرہ پی اے ایس آئی الطاف خان نے اخباری نمائندوں سے پولیس چوکی جہانگیرہ کی کارکردگی بارے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈی پی او صوابی سیدخالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل لاہورمحمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تورڈھیرالطاف خان کی زیرنگرانی دیگرپولیس نفری کے ہمراہ ایک ماہ کے دوران مختلف چھاپوں اورناکہ بندیوں کے مواقع پر کئی ملزمان کو حراست میں لیکرقانون کے سپردکیا گیاہے اس دوران قتل کی تہر ی واردات میں مطلوب ملزم اشتہاری راجولی ولد سفید سکنہ جبر(صوابی)کوڈرامائی انداز میں گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کرلیا گیا ملزم کے خلاف جائیداد کے تنازعہ پر تین افراد کے قتل کی دعویداری تھی پولیس چوکی جہانگیرہ کی حسب معمول ناکہ بندی کے دوران ملزم سیدخان ولد عبدالرشید ساکن کندھے بالا پشتخرہ(پشاور)کی موٹرکار سوزوکی آلٹو نمبری AAA-953 سے دوران تلاشی ایک پیکٹ 1015 گرام اور دوسرا پیکٹ 1025 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو کار سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مخبرکی اطلاع پر منشیات فروشی وقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ زنی کرکے گاؤں جہانگیرہ سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جنکے قبضہ سے 10 بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کرلی گئی جسکے علاوہ ہوائی فائرنگ کی پاداش میں 10 افراد کے خلاف پرچے کٹواکے انہیں قانون کے حوالہ کردیا گیا ہے انچارج چوکی جہانگیرہ الطاف خان کامزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈی پی او صوابی کی سختی سے ہدایات پر پورا پورا عمل کرکے کاروائی کی جارہی ہے اورروزانہ کی بنیاد پر ڈی ایس پی سرکل لاہور اقبال خان ایس ایچ او تھانہ تورڈھیرالطاف خان کے ہمراہ مختلف اوقات میں چوکی ھٰذاکے اچانک دورے کرتے ہوئے ہماری کاروائی اورکارکردگی کی چھان بین کررہے ہوتے ہیں۔