پیسکو ٹانک کا کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پیسکو ٹانک کا کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی) پیسکو ٹانک کی جانب سے ضلع بھر میں کنڈا مافیا اور غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ منگل کے روز پیسکو ٹانک کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں صارفین اور دیگر پیسکو نادہند گان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر غیر قانونی کنکشن اور کنڈے ہٹادےئے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف پیسکو قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اعلامیہ کے مطابق جن صارفین کے ذمہ پیسکو بقایاجات واجب لاادا ہیں اور میٹر کنکشن کٹ چکے ہیں وہ دفتر ہذا آکر مناسب اقساط کے ذریعے اپنے میٹر کنکشن دوبارہ بحال کریں ا س ضمن میں ان واجبات کو اقساط میں ادا کرنے اور غیر قانونی کنڈے ہٹانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی جارہی ہے تاکہ صارفین اپنے استعداد کے مطابق ہر ماہ بل آسانی سے ادا کریں اور غیر قانونی طریقہ سے بجلی کے استعمال کو روکا جاسکے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی کنکشن اور کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی اور پیسکو قوانین کے تحت مقدمات بھی درج کئے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر