پارٹی قیادت کی جانب سے شوزکا نوٹس کا جواب بر وقت دے دیا گیا، اسد لعل خان

پارٹی قیادت کی جانب سے شوزکا نوٹس کا جواب بر وقت دے دیا گیا، اسد لعل خان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے بیٹے آسد لعل خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے تقریبأ20دن قبل موصول ہونے والے شو کاذ نوٹس کا ہم نے بر وقت اور موثر جواب دیا ہے اور وہ جواب فرحت اﷲ بابر کو موصول بھی ہو چکا ہے اس لئے ان کا فرض بنتا ہے کہ وہی جواب عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ اصلیت عوام کے سامنے آجائیں ۔ پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو اور شریک چےئرمین آصف علی زرداری پارٹی ایشوز پرکسی دوسرے شخص کی بجائے براہ راست اطلاع اور پیغام دیا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی قائدین کی جانب سے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کو شو کاز نوٹس کا بیان جاری کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نیک حسین ، عالمزیب خان ، عمر گل ، حاجی لیاقت علی سمیت دیگر کارکنان اور اہلیان ملاکنڈ کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں ۔ آسد لعل خان نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور ممبر سی ای سی لعل محمد خان کو تقریبأ 20دن قبل پارٹی کی جانب سے شو کاذ نوٹس ملا تھا ہم نے اُس کا بھر پور جواب دیا ہے اس لئے میڈیا میں شو کاذ بیان جاری کرنے کیساتھ ہمارا جواب بھی شائع کرتے تو عوام کو حقائق کا پتہ چلتا ۔ آسد لعل خان نے کہا کہ ہمارا جواب مرکزی رہنماء فرحت اﷲ بابر کو موصول ہوا ہے جو انہوں نے پڑھا بھی ہے اس لئے اُسے وہ جواب عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ قیادت کسی دوسرے شخص کی بجائے براہ راست خط و کتابت کیا کریں اور درباریوں کو محدود رکھیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر