بجلی چوری روکنے کیلئے غنڈ ہ عناصر سے بچاؤ کیلئے عملہ کو سیکورٹی فراہم کی جائے،خورشید احمد

بجلی چوری روکنے کیلئے غنڈ ہ عناصر سے بچاؤ کیلئے عملہ کو سیکورٹی فراہم کی ...

لاہور( پ ر) محکمہ بجلی واپڈا کے سینکڑوں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبرہال لاہور کے سامنے زبردست ریلی منعقد کی اس موقعہ پر وزیراعظم پاکستان اور صوبائی وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب عوام کو سستی بجلی اور گیس مہیا کرانے کے لئے بجلی اور گیس کی چوری روکنے والے عملہ کو غنڈہ عناصر سے سیکورٹی مہیا کرائیں اور چوروں کو مثالی سزا دلوانے کے لئے خصوصی مجسٹریٹ مقرر کریں جبکہ ملازمین غنڈہ گردی کی وجہ سے آئے روز زخمی اور بعض ان کے ہاتھوں موت کا لقمہ بن جاتے ہیں کارکنوں نے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیا کہ ملک میں پانی کی روز افزوں شدید کمی کے پیش نظر بھاشا اور دیگر ڈیموں کی تعمیر جلد شروع کرانے کے لئے ملک کے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے واپس لا کر اور اْن سے ٹیکس وصول کرکے انہیں جلد تعمیر کرائیں۔بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی ارکان بورڈ آف ڈائریکٹرز جن کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ان کو نکال کر بجلی کا نظام درست کرنے کے لئے بجلی کی کمپنیوں کو ختم کرکے اسے واپڈا یا پیپکو کے حوالے کریں۔

ریلی میں مقررین نے محکمہ بجلی کی انتظامیہ سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کے لائن سٹاف کے ہر سال ایک سو سے زائد جانکاہ و غیر جانکاہ حادثات روکنے کے لئے اْنہیں معیاری حفاظتی آلات اور پیشہ وارانہ تعلیم و ٹریننگ اور لائن سٹاف کی شدیدکمی پوری کرے اور سیفٹی اْصولوں پر سختی سے عمل کرکے جان لیواء حادثات روکیں نیز یونین ہذا اور انتظامیہ کے معاہدہ کے مطابق فیصلوں پرجلد عمل کرکے دیرینہ کنٹرکٹ اور ڈیلی لیبر کے ملازمین کو یونین اور انتظامیہ کے معاہدہ کے مطابق جلد مستقل کیاجائے اجلاس میں حاجی محمد یونس سنیئر نائب ، رانا عبد الشکور ، مظفر متین ، سید ظفر علی شاہ،نوشیر خان، ،شیخ محمدشعیب، ودیگر نمائندگان یونین نے شرکت کی اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے کشمیر میں معصوم نوجوانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4