صدر مملکت کے ملک وقوم کیلئے بہترین لائن دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

صدر مملکت کے ملک وقوم کیلئے بہترین لائن دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ثروت اعجاز ...

لاہور (پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ سے خطاب اور ملک وقوم کیلئے بہترین لائن دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،یہ بات حقیقت ہے کہ ملک گروہی مفادات اور بے انتہا کرپشن کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ، پاکستان کو مستحکم ،کرپشن سے پاک اور ترقی وخوحالی کیلئے عزم کو پورا کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں برؤئے کار لائی جائیں،پارلیمنٹ سے صدر ممکت کا خطاب عوام سے کی ترجمانی ہے ،کرپشن کو روکنے کیلئے اداروں کو مضبوط اور بدعنوانی سے پاک نظام بنایا جائے ،پانی اور بجلی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،عوام کو غربت اور مہنگائی میں دھکیلنے کے حکومت فیصلوں کی مخالفت کرینگے ،حکومت عوام دوست پالیسی بنائے محب وطن تمام قوتیں حکومت کا ساتھ دینگی ،احتساب کیلئے اداروں کو مزید مضبوط اور بدعنوانی کرنیوالوں کو لگام دینا ہوگی ،ملک کی دولت لوٹنے والوں سے قومی دولت وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کی جائے۔

،کرپشن کی روک تھام اور سزا کیلئے پڑوس ممالک کی طرح قانون سازی کی جائے ،پاکستان کی قوم مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ہر مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، جب بھی ملک دشمن قوتوں نے ملک کومیلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت کی عوام نے منہ توڑ جواب دیا ہے ،دہشتگردی کاعوام نے بہادری سے مقابلہ کیا 65ہزارجانوں کے نذرانے دیئے اور آج بھی ملک کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے اکابرین کی بڑی قربانیوں کا ثمر ہے اس کے استحکام ،ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،احتساب کے ادارے کو خود مختا ر بنائے بغیر کرپشن کے راستے کو بند نہیں کیا جاسکتا ،پانامہ لیکس یا کسی بھی بدعنوانی میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہوگا ،ملک میں بڑھتی ہوئی غربت ،دہشتگردی میں اضافہ کی بڑی وجہ کرپشن ہی ہے ،حکومت تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سیدنا عمر فاروق کے دور خلافت کو شعار بنائے ،غریبوں کو حقوق مہیا کرنا اور تعلیم ،صحت روزگار کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4