مجالس عزاء
لاہور(پ ر)پسران سید محمد تقی زیدی محروم کی جانب سے سالانہ مجلس عزاء آج 8محرم الحرام بروز بدھ 4بجے سہ پہر عطیہ اہل بیت زیدی ہاؤس 5- ہمایوں سٹریٹ ، چوہان روڈ ، اسلام پورہ لاہور میں منعقد ہو گی۔سید اقبال جعفری ، سید شاہد رضا زیدی، انصر حسین، عابد حسین، شکیل حیدر، گلزار حسین، حسنین رضا اور سہیل شاہ مرثیہ خوانی اور سوز خوانی کریں گے جبکہ مولانا محمد حسن عباس حسینی خطاب کریں گے ۔اختتام مجلس پر شبیہہ علم حضرت عباس علمدار برآمد ہو گا ۔