اے سی کے حکم پرداتا دربار کے گردتجاوزات مسمار کردی گئیں

اے سی کے حکم پرداتا دربار کے گردتجاوزات مسمار کردی گئیں

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا دفتر سب رجسٹرار اقبال ٹاؤن کی رجسٹریشن برانچ کا اچانک وزٹ عملے کی حاضری، ڈاک رجسٹرڈ اور رجسٹریشن کی ورکنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے جانچ پڑتال کی گئی سب رجسٹرار آفس میں موجود عملے کو ورکنگ میں بہتری اور شکایت میں کمی لانے کی ہدایت کی بعدازاں داتا دربار کے اردگرد قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کی جانب سے بڑھائے جانے والے تھڑے بھی توڑ دیئے گئے جبکہ گاما شاہ سمیت دیگر مجالس میں سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر محرم الحرام کی ڈیوٹیاں اور انتظامی کاموں کی ذمہ داریاں ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت کی روشنی میں پوری کر رہے ہیں عوام الناس کو بروقت ریلیف میں کرنا اور انتظامی معاملات کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1