گرانفروشی پر 28دکانداروں پر مقدمات، 9کو جیل بھجوادیا گیا
لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 28افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور34افراد کو حراست میں لے لیااور09دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ31000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھوٹی دکانوں کے ساتھ بڑے سٹورز کو بھی چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی ہر گز برداشت نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ناقص کا رکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرنڈر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں ایک بار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ ہو گی اور کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کریں۔