ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جیتے گا،شاہد خاقان عباسی
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے این اے 124کے ضمنی انتخاب میں نامزد امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن صوبائی اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ہمراہ حلقہ این اے 124شمالی لاہور میں مختلف یونین کونسلزکا دورہ،لیگی عہدیداران سے ملاقاتیں،مرکزی آفس شازومیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں 2018ء کا الیکشن خلائی مخوق نے غیبی قوتوں کے ذریعے ہراکر یہودی ،قادیانی ایجنٹوں کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا ،یہودیوں کے ایجنٹ جس کی کوئی سیاسی حیثیت اور تاریخ نہیں ہے چوری کے ووٹوں سے آنے والے جعلی حکمران انتشار ختم نہیں کر سکتے،دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات ہونی چاہیییں،ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جیتے گا۔کیونکہ عوامی کام ہی بولتے ہیں۔اب مسلم لیگ(ن) پہلے سے بھاری مینڈیٹ سے فتخ یاب ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ (ن)کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ، شاہد خاقان عباسی کو زیادہ سے زیادہ مارجن سے کامیاب کرائیں، این اے 124 بھی مسلم لیگ (ن)کا قلعہ ہے اور اس حلقہ میں ہمیشہ ان کی جماعت کامیاب ہوئی، 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے دن بھی حلقہ کی عوام کا فیصلہ میاں نوازشریف کے حق میں ہوگا۔مسلم لیگ (ن)موجودہ حکومت کو ضمنی الیکشن میں شکست دے گی، ہم نے مشکل حالات کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ نواز شریف اور شہباز دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔تمام مسلم لیگی عہدیداران کارکنان شاہد خاقان عباسی کی جیت کیلئے دن رات ایک کر دینگے ۔این اے124سے شاہد خاقان عباسی کو تاریخی فتح ہو گی۔
Back