ہسپتالوں میں عملے کے موبائل فون کے استعمال کو محدود بنانے کے حوالے سے قرارداد

ہسپتالوں میں عملے کے موبائل فون کے استعمال کو محدود بنانے کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری ہسپتالوں میں عملے کے موبائل فون کے استعمال کو محدود بنانے کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال سے مریضوں کا علاج و معالجہ متاثر ہوتا ہے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے کئی غفلت کے کیسز سامنے آ چکے ہیں جن کی وجہ سے کئی مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس پر لواحقین تیش میں آ کر ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ بھی کر چکے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے عملے کے موبائل فون کے استعمال کو محدود کیا جائے تاکہ غفلت کی وجہ سے جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔