منی بجٹ عوام دشمن اور معیشت پر خود کش حملہکے مترادف ہے ،نصیر احمد

منی بجٹ عوام دشمن اور معیشت پر خود کش حملہکے مترادف ہے ،نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکری میو، رانا افتخار علی، ارشد علی، ابو ہاشمی، حمزہ شیخ، اختر شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے منی بجٹ کو عوام دشمن اور معیشت پر خود کش حملہ اقرار دے دیا۔ منی بجٹ میں مہنگائی کی شرح میں کئی سو گنااضافہ کر دیا گیا ہے بجلی گیس اوردیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ پیشن میں 10%اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ والی بات ہے۔ حکومت کی جانب سے انڈسٹری میں استعمال ہونے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے بھی عوام پر براہ راست ٹیکس کا اثر ہو گاکیونکہ انڈسٹری والوں نے بھی ان قیمتوں اور ٹٰکس کو عوام پر ہی منتقل کیا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے ریلیف کے نام پر اقتدار میں آنے والی حکومت نے عوام کا اربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے اتنی خود کشیاں نہیں کر رہی تھی لیکن منی بجٹ آنے سے نہ صرف غربت میں اضافہ ہو گا بلکہ خود کشیاں میں بھی کئی سو گناہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس، بجلی اور منی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس کو ختم کیا جائے منی بجٹ واپس لیا جائے۔ اور بجلی یونت کی قیمت4 روپے مقرر کی جائے تنخواہوں اور پینشن میں 50%فیصد اضافہ کیا جائے انڈسٹری پر بھی ظالمانہ ٹیکسز واپس لیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1