او جی ڈی سی ایل ملازمین کا دیامیر بھاشا اور ممند ڈیم کیلئے 36 ملین روپے کا عطیہ

او جی ڈی سی ایل ملازمین کا دیامیر بھاشا اور ممند ڈیم کیلئے 36 ملین روپے کا عطیہ

لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے ملازمین نے دیامیربھاشا ڈیم اور ممند ڈیم کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فنڈ میں 36 ملین روپے بطور عطیہ دیے ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل نے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت پانی کی سپلائی ، پانی کے وسائل کی ترقی اور تحفظ کے لئے کمپنی کے منافع کا ایک فیصد عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرتی ہے ۔عام طور پر کمپنی دور دراز اور دشوار علاقوں میں اپنے آپریشنز کرتی ہے جہاں پر او جی ڈی سی ایل پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اور مقامی لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے ہمیشہ فعال کردار ادا کرتی ہے ۔ او جی ڈی سی ایل ایسے منصوبوں پر مستقبل میں بھی مالی معاونت جاری رکھے گی ۔ او جی ڈی سی ایل اس طرح کے تمام منصوبوں کے تکمیل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ تا کہ ہمارا ملک پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1